تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرا دی

مکوآنہ (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف جوائن کرنے والے سابق مشیرملک اسماعیل سیلا پر ’’قسمت مہربان‘‘پی ٹی آئی کے لئے کسی قسم کی غیر معمولی حمایت نہ کرنے کے باوجود انہیں حلقہ پی پی 115سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔اس حلقہ سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں کے داماد رانا احمد شہریار خاں ن لیگ کی طرف سے الیکشن لڑنے کی تیاریوں میں ہیں

۔پی پی 115سے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے میاں وارث عزیز اور سابق ٹکٹ ہولڈر عدنان انور رحمانی الیکشن لڑنے کے خواہشمند تھے مگر ان دونوں کو ڈراپ کر دیا گیا اور ان کی جگہ پر ملک اسماعیل سیلا کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ملک اسماعیل سیلا کی پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے لاٹری نکلی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close