سعد رفیق اور ایاز صادق، پرویز خٹک کے گھر پہنچ گئے، گفتگو کی تفصیل سامنے آ گئی

لاہور (پی این آئی) مسلم ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق ڈیفنس لاہور میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں خواجہ سعد رفیق اور چوہدری پرویز الٰہی نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا جب کہ ایاز صادق پرویز الٰہی سے گلے ملے، اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان سرگوشیاں بھی ہوئیں ۔۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے اسد قیصر سے کہا کہ ہمارا تو آپ سے رابطہ ہے، سنا ہے پی ٹی آئی نے نام تبدیل کر دیئے ہیں ۔۔۔۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نگران حکومت کی مدت ختم ہوگئی، ہم نے تو پنجاب اور کے پی کے حوالے سے پٹیشنز دائر کر دی ہیں، تمام سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ کے احترام اور عزت پر قائم رہیں تا کہ ایک ہی دن اکٹھے الیکشن ہو سکیں ۔۔۔۔۔۔ ملاقات کے دوران میں ایک رائے یہ بھی سامنے آئی کہ پنجاب اور کے پی اسمبلی کی بحالی بھی بحران حل کرنے اور آئندہ انتخاب کی ایک تاریخ میں کردار ادا کرسکتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں