مریم نواز کی پاکستان واپسی سے متعلق بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سعودی عرب سے کل واپس پاکستان پہنچیں گی۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئی تھیں، سعودی عرب میں مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف اور دیگر اہلِ خانہ کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے بعد عید بھی منائی۔

واضح رہے کہ مریم نواز 11 اپریل کو اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں، مریم نواز کے شوہر محمد صفدر، دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہرالنساء، بیٹا جنید اور بہو عائشہ سیف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close