سوات دھماکے دہشتگردوں کی کارروائی تھی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا بڑا دعویٰ

لاہور(پی این آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سوات کے سی ٹی ڈی تھانے میں ہونیوالے دھماکے دہشتگردوں کی کارروائی تھے ، جسےحکومت چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں بیس سال سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، یہ خون ریزی کا سلسلہ کب بند ہوگا اور عوام کوامن کب نصیب ہو گا؟ اور لوگ کب تک اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے؟۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے ہوتے ہوئے خیبرپختونخوا میں عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا، خیبرپختونخوا ہی نہیں پورے ملک میں عوام پریشان اور مایوس ہیں، حکومت کی اولین ذمہ داری شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام حکمرانوں کے جھوٹے نعروں سے تنگ آ چکے ہیں، نام نہاد سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات اور پارٹی جھگڑوں میں الجھی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close