سوات دھماکہ، شہادتوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟ تفصیلات آگئیں

سوات(پی این آئی) سوات میں سی ٹی ڈی کے تھانے میں ہونیوالے دھماکے کے شہداء کی تعداد 18 ہوگئی ہے جس میں 9 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس کا حکام کا کہنا ہے کہ کبل دھماکا دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے، سی ٹی ڈی تھانہ میں موجود دھماکا خیز مواد بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پھٹا، دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 50 سے زائد زخمی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بھی بتائی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملبے تلے مزید دھماکا خیز مواد موجود ہوسکتا ہے، سی ٹی ڈی تھانہ کی 3 منزلہ عمارت میں تقریباً 50 اہلکار موجود تھے جبکہ بم ڈسپوزل اسکوڈ کے مطابق باہر سے کسی دہشت گردی یا حملہ کے شواہد نہیں ملے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close