سعودی عرب سے ڈیپورٹ ہونیوالے پاکستانی قیدی اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچ گئے

اسلام آباد(پی این آئی) سعودی عرب کی جیلوں میں غیرقانونی قیام سمیت مختلف الزامات میں قید 20 پاکستانی باشندوں کو ڈیپورٹ کرکے اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔اسلام آباد ائرپورٹ پہنچنے پر سیکرینگ کے دوران تمام افراد میں ٹمپریچر و جسم درد کی شکایات پائی گئیں، مونکی پاکس کے خدشے پر مزید تشخیص کے لیے تمام افراد کو اسلام آباد کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں مزید ٹیسٹ کیے جائیں اور اگر ان میں مونکی پاکس وائرس کی علامات نہیں ملتیں تو ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔امیگریش حکام کا مزید کہنا تھا کہ ڈیپورٹیز غیر قانونی قیام و دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کے باعث سعودیہ کی جیلوں میں اسیر تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close