ق لیگ بھی پنجاب میں الیکشن کیلئے تیار ہوگئی، بڑا اقدام اٹھا لیا

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ق نے پنجاب میں انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔ مسلم لیگ ق نے پنجاب کے انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کردیئے ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے پاس بہترین ٹیم موجود ہے، ہم انتخابات میں سرپرائز دینے کی قابلیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو ملک کے قرضے بڑھ رہے ہیں اور دوسری طرف حکمرانوں کے اثاثوں میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے، اس طرح کی صورتحال میں چوہدری شجاعت حسین ہی ملک کو اندھیروں سے نکال سکتے ہیں کیونکہ چوہدری شجاعت ایک شفاف شخصیت کے مالک ہیں اور ان کی ذات پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ چوہدری سرور نے کہا کہ مجھے اقتدار کا کوئی لالچ نہیں ہے ، اقتدار کی ہوس ہوتی تو مسلم لیگ ق میں نہیں کسی اور جماعت میں شمولیت اختیار کرتا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close