سینئر صحافی نے جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا کورٹ مارشل کیلئے کیس فٹ قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا کورٹ مارشل کیلئے فٹ کیس ہے، دونوں جنرلز جو سیاسی مداخلت کرتے رہے ہیں کورٹ مارشل کیلئے فٹ کیس ہے۔

حامد میر سے گفتگو کر تے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ اس سال الیکشن نہیں ہوئے تو اگلے سال آئین کی برسی منائی جائے گی، سیاستدان ایک دوسرے کو نااہل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات ہونی چاہیے آڈیو ویڈیو کون اور کیوں لیک کرتا ہے، بہت سی آڈیوز لیک نہیں کی جاتیں صرف سنوائی جاتی ہیں، اگر کوئی اتفاق کرلے تو اس کی آڈیو ویڈیو لیک نہیں کی جاتی، اگر کوئی اتفاق نہ کرے تو اس کی آڈیو ویڈیو لیک کرکے اسے دباؤ میں لایا جاتا ہے، آڈیو کے مواد پر بات کرنے کے بجائے یہ تحقیق کرنی چاہیے کہ یہ آڈیو ویڈیو کون اور کیوں لیک کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close