پیٹرول قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کچھ ہفتوں میں ہمارے پاس پیٹرولیم مصنوعات کے کارگو آجائیں گے ،امید ہے عیدالاضحی تک پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبریں آئیں گی۔مصدق ملک نے انٹرویو کے دوران کہا کہ سیاست میں رواداری کو دوبارہ واپس آنا چاہیے, سیاست میں اختلافات کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہمارے کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ حکومت نہیں لینی چاہیے جب حکومت میں آئے تو نواز شریف چاہتے تھے فوری الیکشن میں جائیں۔غریب لوگوں پر مہنگائی کا بوجھ پڑا جس پر ہمیں مشکلات ہیں۔حکومت میں آئے تو معاشی حالات اندازے سے زیادہ خراب تھے۔مصدق ملک نے کہا کہ مصطفیٰ نواز نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی کے باوجود پارٹی پر تنقید نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت پارٹی کی امانت ہے جب کہا جائے گا چھوڑ دوں گا۔ہمارے ملک میں 2کروڑ موٹرسائیکل اور 37لاکھ گاڑیاں ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ غریب طبقے کو ریلیف دیں۔قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ پاکستان نے روس کیساتھ طے پانے والے تازہ معاہدے کے تحت رعایتی نرخوں پر روسی خام تیل کی خریداری کا پہلا آرڈر دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ روس سے آنے والا پہلا کارگو مئی میں کراچی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوگا۔

مصدق ملک نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان روس سے ریفائن فیول نہیں بلکہ صرف خام تیل خریدے گا، اگر لین دین کا پہلا مرحلہ باآسانی طے ہوجاتا ہے تو توقع ہے کہ روس سے آنے والی یہ درآمدات یومیہ ایک لاکھ بیرل تک پہنچ جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آرڈر دے دیا ہے، ہم پہلے ہی اسے آرڈر دے چکے ہیں، ہاں یہ درست ہے کہ ہمیں ریفائنڈ تیل نہیں بلکہ صرف خام تیل ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close