پی ٹی آئی کےکن 9 اہم ایم این ایز نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا

کراچی (پی این آئی)کراچی کے 9 ایم این ایز نےبدھ کوقومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں آفتاب صدیقی نے اجلاس میں شرکت کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے ۔آفتاب صدیقی کے مطابق کراچی کے 9ایم این ایز 26 اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ اسپیکرکے حکم کی معطلی کے بعد بطوررکن اجلاس میں شرکت کاپوراحق رکھتے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اسپیکر کے نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں ،

اجلاس میں شرکت سے روکا گیا تواحتجاج اور قانونی کارروائی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close