لاہور، خواتین کو چھیڑنے سے منع کیوں کیا، امیرزادوں کا ریسٹورنٹ اسٹاف پر تشدد

اسلام آباد (پی این آئی )امیر زادوں نے ڈیفنس سی کی حدود میں خواتین کو چھیڑ چھار سے منع کرنے پر ریسٹورنٹ پر دھاوا بول دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں خواتین کیساتھ بدتمیزی سے روکنے پر امیر زادے بگڑگئے اور ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کر دی وہاں پر بیٹھی فیملیز اور ریسٹورنٹ سٹاف ان کے تشدد کا نشانہ بن گیا ۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ بگڑے امیرزادوں کو منع کرنے پر انہوں نے مسلح افراد کو بلا لیا انہوںنے توڑ پھوڑ کی اور فیملیز کو تشدد کانشانہ بنایا ۔

واقعہ کے 30 منٹس بعد پولیس موقع پر پہنچی لیکن ملزمان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوئی۔مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمان مسلسل ریسٹورنٹ کا چکر لگا رہے ہیں دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ منیجر کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ڈیفنس سی میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close