پاکستانیوں کو 8 ممالک میں ویزا فری انٹری، 34 میں آن ارائیول ویزا کی سہولت

کراچی (پی این آئی)پاکستانی شہریوں کو 8 ممالک میں مکمل ویزا فری انٹری حاصل ہے اور دو ملکوں میں پری انرولمنٹ اور پرمٹ کی بنیاد پر انٹری کی سہولت حاصل ہے جبکہ 34 ممالک پاکستانیوں کو 90دن تک آن ارائیول ویزا دیتے ہیں۔ پاکستانی بغیر ویزہ بارباڈوس، ڈومینیکا، گمبیا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، سینٹ ونسینٹ اینڈ دی گریناڈینز، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور وینوا میں تین ماہ تک قیام کر سکتے ہیں۔

قطر میں پاکستانی حیا انٹری پرمٹ کی بنیاد پر 30 دن اور آئیوری کوسٹ میں پری انرولمنٹ کی بنیاد پر 90 دن قیام کرسکتے ہیں۔وہ ممالک جہاں پاکستان کو آن ارائیول ویزے کی سہولت حاصل ہے ان میں انگولا، آذربائیجان، بولیویا،برونڈی، کمبوڈیا، کیپورڈے، کوموروس، کانگو، جبوتی، ایتھوپیا، گبون، گینیا، گینیا بیساو، کینیا، لیسوتھو، مڈغاسکر، ملاوی، ملائیشیا، مالدیپ، موریطانیہ، نیپال، نائیجریا، پالاو، روانڈا، ساموا، سشلی، سیرا لیون، صومالیہ، جنوبی سوڈان، سوری نیم، تیمور لیسٹ، ٹوگو، تووالواور یوگانڈا شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close