پانچ گھنٹے بعد ریلوے کا آن لائن ریزرویشن سسٹم بحال

اسلام آباد (پی این آئی) ریلوے کا آن لائن ریزرویشن سسٹم پانچ گھنٹے بعد بحال کردیا گیا۔ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ کا کام شروع ہوگیا۔این ٹی سی ٹیم نے ریلوے ٹیم کے ساتھ مل کر کام کو مکمل کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان ریلوے کے آن لائن ریزرویشن سسٹم کا لنک ڈاؤن ہوگیا تھا، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close