بلاول بھٹو نے سازش کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ

اسلام آباد (پی این آئی ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے آج بھی سازش کرنے والوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لیں اور ایسا حل نکالیں جس کا فائدہ پارلیمان اور جوڈیشری کو بھی ہو۔نوڈیرو میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ملک بھر میں تقسیم نظر آ رہی ہے، اداروں میں بھی تقسیم نظر آرہی ہے، پارلیمان اور عدلیہ دونوں ایک دوسرے کے فیصلے نہیں مان رہے، قانون بننے سے پہلے عدلیہ کہتی ہے نہیں مانتے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ملک میں معاشی مشکلات ہیں اور بحران ہے، عام آدمی کی معاشی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اتحادیوں کو مخالفین سے ڈائیلاگ پرراضی کر رہی ہے، ہماری کوشش جاری ہے، سازش کرنے والوں کی بھی کوشش جاری ہے، سازش کرنے والوں کی کوشش ہےکہ پنجاب میں پہلے الیکشن کرائے جائیں، پنجاب کےالیکشن ہوگئے تو اس کا اثر باقی صوبوں پر رہےگا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ایک صوبے کے الیکشن والوں کی سوچ مخصوص سیاست ہے، پیپلز پارٹی نے آئین اور صوبے کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کی ہے، آج بھی ساز ش کرنے والوں کو وارن کرتے ہیں ہوش کے ناخن لیں، آئیں ایسا حل نکالیں جس کا فائدہ پارلیمان اور جوڈیشری کو بھی ہو، ایسا نہ ہو لڑائی سے جمہوریت، معیشت اور وفاق کوبھی نقصان ہو، آئیں بات چیت کے ذریعے اپنے مسئلےحل کریں، ملک کو بڑے نقصان سے بچا لیں۔

close