پنجاب کے شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کوٹ(پی این آئی )پنجاب کے شہر کوٹ ادو اور گردونواح میں چار عشاریہ 8 شدت کے زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے سے کئی مکانوں کی چھتوں اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔کوٹ ادو شہر کے علاقوں تونسہ،لیہ،سنانواں میں اتوار کی رات 9 بجکر 28 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلے کا مرکز کوٹ ادو شہر سے 17 کلومیٹر کے فاصلے پر زیر زمین 12 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی اب تک کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close