عمران خان کے خلاف سزائے موت والے کیسز بنا سکتے تھے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے متعلق کہا ہے کہ ہم چاہتے تو عمران خان کے خلاف سزائے موت والے کیسز بنا سکتے تھے۔

 

 

 

رانا ثناءاللہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جب الیکشن ہوں گے تو ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت نوازشریف کریں گے۔ چاہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں، ہم الیکشن سے فرار نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئی غلط مقدمہ نہیں بنایا، جمہوریت میں اختلاف رائے کا احترام کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close