پنجاب الیکشن، ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

ملتان (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی رانا عبدالجبار نے عمران خان سے درخواست کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیاہے اور مورثی سیاست ختم کرنے اعلان کے باوجود شاہ محمود قریشی کی فیملی میں ٹکٹیں بانٹنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ت

 

 

 

فصیلات کے مطابق پی پی 217 سے امیدوار رانا عبدالجبارنے کہا کہ میں عمران خان سے درخواست کرنا چاہتاہوں کہ عمران خان کو کہتے سنا تھا کہ میں مورثی سیاست کو دفن کروں گا، مجھے افسوس ہواہے کہ انہوں نے ملتان میں جو ٹکٹیں تقسیم کیں ، یہ مورثی سیاست نہیں تو اور کیا ہے ، میں 2011 میں شاہ محمود قریشی کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوا، میں نے 2013 میں ایم پی اے کا الیکشن جیتا، تین دن الیکشن جیتا رہا ، اس کے بعد 35 پنکچر میں مجھے بھی شامل کر لیا گیا ، اور میں ہار گیا، میں نے اڑھائی سال کیس لڑا، میرے مد مقابل اس وقت کا وزیر تھا اسے میں نے تا حیات نااہل کروایا ، اس کی وجہ سے اور بھی بہت سے لوگ نااہل ہوئے ہیں، 2015 میں مجھے ٹکٹ دیا گیا ، میں نے فائٹ کیا اور الیکشن لڑا، 2018 میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے عمران خان نے وزیراعلیٰ کیلئے منتخب کیا ہے تو میں نے سیٹ چھوڑ دی۔

 

 

، اس کے بعد 2022 میں انہوں نے اپنے بیٹے کیلئے کہا تو ہم نے پھر قربانی دیدی، آج جنرل الیکشن ہونے جارہاہے اس میں مجھے سمجھ نہیں آئی کہ 214سے ان کا بھانجا، 156 سے خود شاہ محمود قریشی امیدوار ہیں ، 157 سے ان کا بیٹا زین قریشی اور 217 سے بھی ان کا بیٹا امیدوار ہے تو عمران خان صاحب بہت افسوس ہوا، ورکر مایوس ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close