وزیراعظم عمران خان کا اوورسیز پاکستانیوں سے بڑا مطالبہ

لاہور ( پی این آئی ) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے بڑا مطالبہ کر دیا ۔ امریکی شہر ہیوسٹن میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کےخلاف آپ آواز اٹھائیں۔

 

 

 

 

پاکستان ترقی کی راہ پر جا سکتا ہے کیوں کہ قوم میں شعور آ گیا ہے، چھوٹا سا مافیا کوشش کر رہا ہے کہ سب اس کے کنٹرول میں آ جائے، یہ الیکشن سےبھاگ رہا ہے، آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ پی ڈی ایم کو خدشہ ہے کہ الیکشن ہو گئے تو ان کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوجائے گا۔ملک میں جمہوریت خطرے میں ہے، جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close