مذاکرات کی تجویز دینا عدالت کا کام نہیں، سینئر رہنما نے اداروں کو سیاست سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سیاسی بحران کے حل کیلئے نہ عدلیہ کا کوئی کردارہونا چاہیے نہ اسٹیبلشمنٹ کا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات سے انکار نہیں کرتیں، مذاکرات جن سے کرنے ہیں ان سے متعلق کچھ لوگوں کے تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالت کی جانب سے مذاکرات کی تجویز کی تائید کی، مذاکرات کی تجویز دینا عدالت کا کام نہیں یہ بھی انہیں بتایاقمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ملک میں پیدا بحرانوں پر اتفاق رائے کیا ہے، کوئی سوچ سکتا تھا بغیر اتفاق رائے کے این ایف سی اور 18ویں ترمیم ہوجائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close