راولپنڈی (پی این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دوست ممالک پاکستان میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔حکومت چیمبر کے اندر اور عدالت میں پاؤں پڑتی ہے،میڈیا میں ٹارزن بنتی ہے اور گلے پڑتی ہے۔
شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان کہا کہ حکمران سامان باندھ لیں گاڑی چھوٹنے والی ہے،ساری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے،عید کے بعد بڑی خبرآ سکتی ہے۔نگران حکومتیں ختم ہو چکیں،14مئی کو صوبائی الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توہین عدالت میں نااہلی اورآرٹیکل 6 کے ریڈار میں آ سکتی ہے۔،سپریم کورٹ نے کہہ دیا ہے سپلیمنٹری گرانٹ کا مسترد ہونا حکومت پرعدم اعتماد ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے ہرقسم کے دباؤ کو مسترد کر کے آئین اور قانون کا جھنڈا اٹھایا ہوا ہے،نوازشریف شہبازشریف کے فون کے بعد فضل الرحمن نے پرتشدد اور دہشت گرد پریس کانفرنس کی۔انہوں نے مزید کہا کہ بندوق کی نوک اور گینگ آف تھری کے سیاستدانوں کے الفاظوں کا استعمال مذاکرات نہیں بلکہ عدلیہ سے کھلی جنگ ہے،سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سب کو پابند کر دیا ہے جو نہیں مانے گا وہ قانون کے شکنجے میں آئے گا۔قبل ازیں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کے مذاکرات سے کوئی حل نہیں نکلے گا۔
شہباز شریف عدالت کا حکم نہ ماننے پر توہین عدالت میں نااہل ہوں گے۔الیکشن عدالت کے حکم کے مطابق ہوں گے،الیکشن کیلئے فوج بھی سیکیورٹی فراہم کردے گی۔ انکا کہنا تھا کہ ہ جو گفتگو مولانا فضل الرحمان نے کی یہ ان کی شایان شان نہیں تھی۔مولانا نے جو کہا یہ نواز شریف کے الفاظ تھے، یہ کس منہ سے الیکشن میں جائیں ان کے پاس کیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ مذاکرات کا مطلب یہ نہیں کہ چھوٹی سے بڑی عید تک مذاکرات ہی ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں