سوات (پی این آئی) چاند رات پر کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے سوات ریجن میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عید کی تیاریوں میں مصروف شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی شب کو سوات ریجن کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد چاند رات منانے میں مصروف شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کی صدائیں بلند کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ جبکہ زلزلے کی شدت، گہرائی اور مرکز کے حوالے سے بھی تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں