پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستانیوں کو عید الفطر مبارک ہو

لاہور (پی این آئی) الوداع ماہ رمضان، پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 30 ایام کے بعد رمضان المبارک کا اختتام ہو گیا۔ آج بروز جمعہ نماز مغرب کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں شوال کا چاند نظر آگیا۔

یوں کل بروز ہفتہ ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز 29 رمضان المبارک کو شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔اجلاس کے بعد چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں بروز جمعہ کو کسی علاقے میں چاند نظر نہیں آیا، یوں ملک میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ جبکہ واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھی ملک کے کچھ علاقوں میں عید منائی گئی۔کراچی سمیت ملک بھرمیں داؤدی بوہرہ برادری نے جمعہ کوعید الفطرمذہبی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منائی ۔کراچی میں صدر اور اس کے اطراف میں رہائش پذیر بوہری برادری نے نماز عید طاہری مسجد میں ادا کی جس میں ملکی سالمیت اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔ کراچی کے علاوہ حیدر آباد اور راولپنڈی میں بھی بوہرہ کمیونٹی کے نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے اور ملک و قوم کی بقا اور سالمیت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

عید الفطر کے موقع پر تمام بچے ، بوڑھے اور نوجوان مخصوص سفید لباس پہنے ہوئے تھے۔ نماز کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ بوہرہ برادری مصری کلینڈر کے مطابق مذہبی رسومات اور تہوار مناتی ہے۔ بوہری برادری کے افراد نے نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close