20 لاکھ شہریوں کو 6 مہینے تک مفت راشن دینے کا اعلان کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے صوبے پھر میں 20 لاکھ لوگوں کو 6 مہینے تک مفت راشن دینے کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔۔گزشتہ شب کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فیڈرل بی ایریا میں سحری کی۔۔۔۔۔ اس موقع پر موجود شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ طاقتور پاکستان کے نام سے پورے صوبے میں 20 لاکھ لوگوں کو 6 مہینے تک مفت راشن دیں گے۔۔۔۔

اگر کسی کو 6 مہینے سے زیادہ راشن چاہیے تو پھر اس سے راشن کی آدھی قیمت وصول کریں گے۔۔۔۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیاری میں بروہی چوک کا دورہ بھی کیا اور عوام سے ملاقات کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close