لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ایک لاکھ روپے کے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی ہے۔۔۔۔بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں عید کی تعطیلات کے دوران ممکنہ آپریشن روکنے کے لیے درخواست دائر کی تھی ۔۔۔ درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا تھا۔۔۔۔درخواست میں بشریٰ بی بی نے موقف اختیار کیا تھا کہ عیدکی چھٹیوں کے دوران زمان پارک میں آپریشن کی اطلاعات ہیں۔۔۔۔
اس سے پہلے بھی عمران خان کی غیر موجودگی میں پولیس نے گھر پر ریڈ کیا تھا ۔۔۔ اس لیے پولیس کو عیدکی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن روکنےکا حکم دیا جائے۔۔۔۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خدشات کی بنیاد پرکیا ہو سکتا ہے، عمران خان والےکیس میں لارجر بینچ کیس سن چکا ہے، انہوں نے بشریٰ بی بی کے وکیل اظہر صدیق سے کہا کہ آپ کو یہ درخواست دائر ہی نہیں کرنا چاہیے تھی، ایک حکم 5 رکنی بینچ نے دیا تھا تو اب ایسی درخواست دوبارہ کیوں دائر کی۔۔۔۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ درخواست خارج کر دی ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں