نواز شریف کب پاکستان آئیں گے؟ شیخ رشید نے شرط بتا دی

لاہور( آئی این پی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن جائیں گے اور اپنی شرائط کے الیکشن تک پاکستان نہیں آئیں گے،نگران حکومتیں آئینی طور پر ختم ہو چکی ہیں،ان کی ترقیاں تنزلیاں گاڑیاں دفتر سب واپس ہونے چاہئیں،آصف زرداری ڈبل گیم کھیل رہے ہیں،27 اپریل تک 21 ارب روپے جاری کرنے ہوں گے ورنہ سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اپنے جال میں خودپھنس گئی ہے ،انہیں حالات کی سنگینی کااندازہ نہیں،عیدکے بعدالیکشن ہوں گے اورحکومت نااہل ہوگی ،شہبازشریف ،وزیرداخلہ ،وزیرقانون توہین عدالت کے ریڈارپر ہوں گے۔سپریم کورٹ کاحکم14مئی الیکشن کرانافائنل ہے جس میں تبدیلی کی گنجائش نہیں ،مذکرات کے نام پروقت ضائع کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔سازش کے تحت فضل الرحمان کومذاکرات سے نواز شریف کے اشارے پرباہررکھاجارہاہے ،سپریم کورٹ نے آئین اورقانون کاجھنڈابلندرکھااور سیاسی جماعتوں کوگنجائش بھی دی لیکن جوجماعتیں عوام میں جانے کے قابل نہیں وہی الیکشن میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ایم بی ایس کی مصروفیات کی وجہ سے سعودی عرب کے دورے کا التواء ہوا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close