اسلام آباد (پی این آئی ) سابق وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں سوارملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔حکم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دیا ہے ،ملزم راؤ گل خان، ارشد خان اور غلام شبیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے تینوں ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کراننا ہونگے،ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے کی صورت میں تینوں ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔تفتیشی افسر کی جانب سے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی تھی۔عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی۔واضح رہے کہ 15 اپریل کو وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور اپنی گاڑی میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل سے سیکریٹریٹ چوک جا رہے تھے کہ تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی تھی۔سر پر چوٹ آنے سے مفتی عبدالشکور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں