پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کے کتنے فیصد امکانات ہیں؟ سینئر صحافی نے بتا دیا

لاہور (پی این آئی)عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کچھ دیر میں شروع ہونے جارہاہے تاہم سینئر صحافی کا کہناہے کہ آج پاکستان میں چاند نظر آنے کا امکان صفر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مظہر ارشد نے محکمہ موسمیات کے گراف شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج عید کا چاند نظر آنے کا امکان صفر ہے ،اس لیے عید الفطر ہفتے کے روز 22 اپریل کو ہو گی ، لیکن اگر کچھ لوگ اس معاملے پر تنازعہ کھڑا نہ کریں اور حکومت اس کے آگے جھک جائے ، لیکن چونکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الفطر 22 اپریل کو ہو گی اس لیے یہ نہ سمجھیں کہ اس مرتبہ کوئی تنازعہ کھڑا ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے صبح شوال کے چاند سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج ملک بھر میں عید کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے، آج چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو صبح ساڑھے 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن کے باعث مختلف ممالک میں نیا چاند نظر نہیں آئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close