عدلیہ اور فوج سیاست سے دور ہو جائیں،الیکشن کا معاملہ سیاستدانوں پر چھوڑ دیں سراج الحق نے سپریم کورٹ میں دبنگ مؤقف اختیار کر لیا

پشاور (پی این آئی) سپریم کورٹ میں پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے مؤقف پیش کرتے ہوئےامیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ الیکشن کا معاملہ سیاستدانوں پر چھوڑ دے اور اس معاملےسے الگ ہو جائے ۔۔ کیونکہ یہ عدلیہ کا کام نہیں ہے۔۔۔عدلیہ، افواج اور الیکشن کمیشن کو سیاست سے دور ہونا چاہیے، ہرکسی کو اپنے موقف سے ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا، مسائل کی وجہ یہ ہے کہ عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن غیرسیاسی نہیں ہوئے،

سیاسی جماعتیں کبھی الیکشن سے نہیں بھاگتیں، ہمارا موقف کبھی ایک کو اچھا لگتا ہے کبھی دوسری جماعت کو، سیاسی لڑائی کا نقصان عوام کو ہے جو ٹرکوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، ایک کلو آٹے کے لیے لوگ محتاج ہیں، ایک من آٹے کی قیمت6500 ہوگئی ہے، لوگوں کے چہرے سے مسکراہٹ ختم ہوچکی ہے، گندم کی کٹائی اور حج کا سیزن گزرنے دیا جائے، بڑی عید کے بعد مناسب تاریخ پر الیکشن ہونا مناسب ہوگا، عدالت یہ معاملہ سیاست دانوں پر چھوڑے اور خودکو سرخرو کرے، عدالت پنجاب میں الیکشن کا شیڈول دے چکی ہے، سیاست دان اتنے اہل ہیں کہ ان معاملات کا حل کرسکیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close