عید سے ایک دن پہلے علی امین گنڈا پور راہداری ریمانڈ پر دوسرے صوبے کی پولیس کے حوالے

لاہور (پی این آئی) سندھ پولیس نے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے علی امین گنڈا پور کا راہداری ریمانڈ مانگ لیا۔۔۔۔عدالت راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا۔۔۔۔ اس سے پہلے سندھ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف 18 اپریل کو شکارپور میں مقدمہ درج ہوا تھا۔۔۔۔سندھ پولیس نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔۔۔۔۔

آج صبح لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا ۔۔۔ علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔۔۔۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ زمان پارک سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے اسلحہ برآمد کیا، گرفتار افراد نے بیان دیا ہے کہ برآمد اسلحہ علی امین گنڈا پور نے فراہم کیا۔۔۔۔ دلائل دیتے ہوئے سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان کے بیان کی تصدیق کے لیے علی امین کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے لیکن عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں