پی ٹی آئی سینئر رہنما علی زیدی عید کہاں منائیں گے؟ حکم جاری کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) کراچی کی مقامی عدالت نے فراڈکیس میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔۔۔۔۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے علی زیدی کو 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔۔۔۔۔ سینئر رہنما پی ٹی آئی علی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری عدالت سے باہر سیٹلمنٹ ہو چکی ہے، مدعی مقدمہ ملک سے باہر ہیں۔۔۔۔

آج صبح فراڈ کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے علی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکا حکم دیا تھا۔۔۔۔پی ٹی آئی قیادت کو کہنا ہے کہ علی زیدی عید اب گھر پر منا سکیں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close