بحران سے نکل آئے، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحاق ڈار نے پھر بڑا دعویٰ کر دیا

مدینہ منورہ(آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بہترین حکمت عملی سے بحران سے نکل آئے ہیں، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔مدینہ منورہ میں ایک تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 6 ماہ کے دوران 11 ارب ڈالر کی بروقت ادائیگی کی، ہم بہترین حکمت عملی سے بحران سے نکل آئے۔وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچادیا تھا،

موجودہ حکومت نے ووٹ کی بجائے ملک بچانے کو ترجیح دی۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سعودی حکومت کا پروٹوکول پاکستان سے بے پناہ محبت کا عکاس ہے۔اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ڈیفالٹ، ڈیفالٹ کا نعرہ لگانے والے سن لیں، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close