سپریم کورٹ 14 مئی کی تاریخ کو کتنے دنوں تک بڑھا سکتی ہے؟ اعتزاز احسن نے بڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کو موجودہ صورتحال کی سنگینی کا ادراک نہیں ہے اور جان بوجھ کر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے انکار کیا جا رہا ہے۔بدھ کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کو موجودہ صورتحال کی سنگینی کا ادراک نہیں ہے اور جان بوجھ کر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے انکار کیا جا رہا ہے،

وزیراعظم چیف ایگزیکٹو ہوتے ہوئے سپریم کورٹ کے بینچ کو مسترد اور نہ ماننے کا اعلان کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم معاملے کو پارلیمان میں لا کر خود کو بچانے اور اپنے سے مزید لوگوں کو ملانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پارلیمان میں ہونے والی کارروائی کو آئینی تحفظ حاصل تو ضرور ہے لیکن فیصلوں کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہی ہے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ان کے بارے میں آنا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ماضی میں عدالت نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کو طلب کر چکی ہے، اب عدالت شہباز شریف کو بھی طلب کر کے ان کے بیانات اور اخباری تراشے پر ان کے اقبال جرم کرا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم میں سیاسی جماعتوں کو اتفاق رائے کے موقف بنااور کہنا کہ ہم گنجائش پیدا کریں گے کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ انتخابات آئینی مدت کے 90روز سے زیادہ کروا دیئے جائیں گے، عدالت 14 مئی کی تاریخ کو صرف چند دنوں کے بڑھا سکتی ہے جو زیادہ سے زیادہ دس روز ہو گی اور وہ بھی الیکشن کمیشن کو تیاریوں کیلئے ہوں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close