راولپنڈی (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کی حکم عدولی کر دی، اب ایک دو روز میں سزا کی سمت کا تعین ہو جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بیان جاری کیا کہ اب الیکشن ہوں گے یا توہین عدالت کا فیصلہ آئے گا۔ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ بالآخر عدلیہ کو آئینی فیصلوں کا احترام کروانا ہے اور ان کو یہ کام بخوبی آتا ہے۔ قومی اسمبلی تحلیل ہو گی تو پھر ہی ایک دن میں الیکشن ہوں گے، حکومت تاریخ دے، کس دن اسمبلی تحلیل کرنی اور جنرل الیکشن کروانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل حکومتی اتحادیوں کی میٹنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی، پی ڈی ایم میں واضح پھوٹ پڑ چکی ہے۔ الیکشن نہیں کرانے تو نگران حکومت نے گھر جانا ہے۔ ترقیاں، تبادلے نہیں کرنے، ایم کیو ایم ، پی پی اور باپ اپنےفیصلے پر پچھتارہی ہیں۔ اکثریتی جماعتیں عوام کے دلوں سے اتر گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں