اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ نے انتخابات کے لے فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق درخواستوں پر آج کی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ انتخابات کے فنڈز سے متعلق مالی بل قومی اسمبلی سے منظور کروانا حکومت کی ذمہ داری تھی ، ایوان کا بل منظور نہ کرنا وزیر اعظم پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔
امکان ہے کہ وزیر اعظم اور ان کی حکومت ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ ایوان وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کرتا ہے، اگر ایسا ہے تو بل کو مسترد کرنے کی غلطی کو تسلیم کرکے اسے درست کیا جائے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 14 مئی کو انتخابات کروانے کا فیصلہ حتممی ہے، عدالتی حکم کو مسترد کرنے کی سنگین نتائج نکلیں گے، انتخابات کے التواء کے لیے الیکشن کمیشن اور وزارت دفاع کی جانب سے پیش کیے جانے والے تحفظات معقول نہیں ہیں۔سپریم کورٹ نے فنڈز جاری کرنے کے لیے 27 اپریل تک کی تاریخ دے دی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں