وزیر مزہبی امور مفتی عبد الشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کن جرائم میں ملوث پائی گئی؟ بڑا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیرِ مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی حادثے میں موت کی تحقیقات میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ہٹ کرنے والی گاڑی پر تیز رفتاری کے 13 چالان بقایا ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ہٹ کرنے والی گاڑی کا تیز رفتاری پر پہلا ای چالان 5 جنوری 2023ء کو ہوا۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ہٹ کرنے والی مذکورہ گاڑی کا تیز رفتاری پر تیرہواں ای چالان 13 اپریل 2023ء کو ہوا۔۔۔۔ وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی حادثے کےوقت بھی تیزی سے گزر رہی تھی۔۔۔۔ اسلام آباد میں پولیس کی رپورٹ کے مطابق تیز رفتاری کے سبب ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ پا سکا اور حادثہ پیش آ گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close