الیکشن کمیشن کے دفتر کو تالا لگانے کی تجویز دے دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے انتخابات کرانے سے معذوری کے بعد بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن برقرار رکھنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے۔۔۔۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران اور ذمے داران کی تنخواہیں فوری طور پر منجمد کر کے دفتر کو تالا لگا دیا جانا چاہیے تاکہ وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکے۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں فنڈز کے حوالے سے رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ اگر 8 اکتوبر کی تاریخ پر عمل نہ کیا تو ملک میں انارکی کا خدشہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close