لاہور(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہی نے کہا ہے کہ میرے نام پر کوئی پارکنگ پلازے ہیں نہ ہی کوئی سٹوریج ہال، تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مونس الہی کا کہنا تھا کہ اگر اثاثوں میں کوئی اضافہ ہوا ہے تو وہ اگلے سال کے ٹیکس ریٹرنز میں سامنے آ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شوبازی دور میں مہنگائی کے اگلے پچھلے سب ریکارڈ ٹوٹ گئے، تازہ گیلپ سروے کے مطابق 91 فیصد پاکستانیوں کا اپنے ماہانہ اخراجات اٹھانا بھی مشکل ہو گیا۔سابق وفاقی ویر نے کہا کہ مہنگائی کے مارے کروڑوں عوام کو مٹھی بھر مفت آٹا دے کر یہ حکومت ان کے زخموں پر مزید نمک چھڑک رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں