عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کا کیس، نکاح میں شامل ایک اور اہم شخصیت عمران خان کیخلاف گواہ بن گئی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کیخلاف عدت کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، عون چودھری کیس میں بطور گواہ اپنا بیان قلمبند کرائیں گے ۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت کیس میں بڑی اور اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے تیسرے گواہ کا بیان عدالت میں قلمبند کرانے کی تیاری مکمل کرلی گئی،ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان کے قریبی ساتھی عون چودھری کیس میں بطور گواہ شامل ہوں گے ۔یاد رہے کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کے نکاح میں عون چودھری بطورگواہ شامل تھے ، گزشتہ سماعت پر نکاح خواں مفتی سعیدکا بیان قلمبند کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close