پنجاب میں الیکشن ، پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کیلئے امیدوار کو کم از کم کتنے کروڑ کی ڈونیشن جمع کروانی ہوگی؟ سینیٹر اعجاز چوہدری کی آڈیو لیک ہوگئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے عمران خان سے امیدواروں کی ملاقات اور پارٹی ٹکٹ کیلئے مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا “ڈونیشن” مقرر کردیا گیا۔ اس بات کا انکشاف تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی لیک ہونے والی آڈیو کال میں ہوا ہے۔

وہ اسلام آباد سے کال کرنے والے چوہدری حفیظ نامی شخص سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے سنائی دیتے ہیں جو پی پی 114 سے رانا شوکت کیلئے ٹکٹ مانگ رہا ہے۔ کال کرنے والے شخص نے اعجاز چوہدری سے پوچھا کہ ٹکٹ کیلئے کتنا ڈونیشن دینا پڑے گا؟ اس پر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہمارے ہاں ڈونیشن ان لمیٹڈ ہے، جس وقت امیدوار کی چیئرمین سے ملاقات کروائیں گے تو اس وقت وہ انہیں ہی ڈونیشن کا کہہ دیں، ڈونیشن کی رقم 10 ملین سے اوپر ہونی چاہیے۔کال کرنے والے شخص نے پوچھا کہ پارٹی کے علاوہ شوکت خانم ہسپتال کیلئے کتنا فنڈ دینا ہوگا؟ اس پر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ لوگ ہسپتال کیلئے بھی فنڈ ریزنگ کریں لیکن شوکت خانم کیلئے دینا چاہو تو وہ آپ کی مرضی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close