فنڈز نہیں مل سکے ، الیکشن کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا ہے کہ انتخابات کے لیے فنڈز نہیں مل سکے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے رقم منتقلی نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے آج فنڈز کے حوالے سے رپورٹ جمع کروانیکا حکم دیا تھا۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو فنڈز کا اجرا مسترد کردیا تھا۔گزشتہ روز قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کمیٹی کو بتایا تھا کہ سپریم کورٹ نے 21 ارب روپے ایلوکیٹ کرنے کا حکم دیا ہے، ہم نے سپریم کورٹ کے حکم پر رقم مختص کی لیکن اجراکااختیار اسٹیٹ بینک کے پاس نہیں، فنڈزمختص کرنے سے پیسے اکائونٹ میں ہی موجود رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close