پنجاب میں الیکشن کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس آئی 2جنرلز سمیت چیف جسٹس کے گھر پہنچ گئے، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطال بندیال سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی ملاقات ہوئی ہے ۔صحافی عمران وسیم نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف جسٹس اور ڈی جی آئی ایس آئی کے درمیان ملاقات رات کو اڑھائی بجے ہوئی اور ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔

اس موقع پر 2 مزید سینئر جنرلز بھی موجود تھے، جن میں سے ایک ریٹائرڈ جنرل یعنی سیکریٹری دفاع حمودالزمان خان جبکہ دوسرے جنرل کے حوالے سے مصدقہ اطلاع نہیں ہے ، ایک اطلاع ہے کہ وہ دوسرے حاضر سروس جنرل ڈی جی ملٹری آپریشنز تھے جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس تھے۔ صحافی کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ تینوں شخصیات کو چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے بلایا گیا تھا یا وہ خود ملنے کے لیے آئے تھے تاہم یہ بات واضح ہے کہ ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں