عید کی چھٹیوں کی عمران خان کی گرفتاری کا منصوبہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) عمران خان کی گرفتاری۔۔ حکومت نے عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو گرفتار کرنے کے دعوؤں کی تردید کر دی ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں میں عمران خان کی گرفتاری کے حوالےسے کوئی پلان نہیں بنایا گیا ، اس حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کے چیئرمین طارق ملک سے استعفیٰ لینے کے حوالے سے بات جیت چل رہی ہے،اگلے 24 گھنٹوں میں چیئرمین نادرا کے استعفے کا معاملہ سامنے آجائے گا۔انہوں نےکہا کہ چیئرمین نادرا کے استعفیٰ سے متعلق مزید تفصیلات رانا ثنااللہ ہی بتا سکتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close