کچے کے ڈاکوؤں سے مذاکرات ہو سکتے ہیں عمران خان سے نہیں، ن لیگی لیڈر نے سٹینڈ لے لیا

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ الزام لگایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ الیکشن نہیں کرانا چاہتی، کچے کے ڈاکوؤں سے مذاکرات ہو سکتے ہیں عمران خان سے نہیں‘ایک شخص کی ضد پر الیکشن کرانے کی خواہش پوری کی جا رہی ہے، سازش یہ ہے کہ نواز شریف کو الیکشن سے باہر رکھا جائے‘ ملک کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ازخود نوٹس کیوں نہیں ہوتا۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک شخص کی ضد پر الیکشن کرانے کی خواہش پوری کی جا رہی ہے، سازش یہ ہے کہ نواز شریف کو الیکشن سے باہر رکھا جائے۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 2018 میں نواز شریف کو الیکشن سے باہرکیوں رکھا گیا تھا؟، اب 2023 میں یہ خواہش کیوں کی جارہی ہے؟، ملک کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ازخود نوٹس کیوں نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ الزام لگایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ الیکشن نہیں کرانا چاہتی، کچے کے ڈاکوؤں سے مذاکرات ہو سکتے ہیں عمران خان سے نہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close