وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ جا کر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ مفتی عبدالشکور کابینہ کے ایک اہم رکن تھے،وہ انتہائی سادہ اور نیک انسان تھے۔ مفتی عبدالشکور کی اچانک حادثہ میں رحلت پر دل غمگین ہے، مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدریاں مفتی عبدالشکور کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور سوگواران کو صبر جمبل عطاء کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں