وفاقی حکومت کا سابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کو اہم اعزاز دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے سابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کو بعد از وفات ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ کرلیا۔

 

 

 

 

 

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم وفاقی وزیر مفتی عبد الشکور کی غیرمعمولی عوامی خدمات پر انہیں ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کو باضابطہ طور پر سمری بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ مفتی عبد الشکور درویش صفت انسان تھے جنہوں نے سادہ زندگی گزاری اورعوام کی مخلصانہ خدمت کی۔خیال رہے کہ مفتی عبدالشکور کچھ روز پہلے اسلام آباد میں ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ ان کا تعلق جمعیت علماء اسلام (ف) سے تھا اور وہ 2018 کے عام انتخابات میں قبائلی علاقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں