میں کیوں نہ جاؤں؟ عمران خان میرے بچپن کا ساتھی ہے 60سال سے ہمسائے ہیں،اعتزاز احسن

لاہور(پی این آئی)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان میرے بچپن کا ساتھی ہے، 60 سال سے ہمسائے ہیں، اپنے دوست پر گولی چلے اور میں نہ جاؤں؟،میں کسی ثاقب نثار کے پیچھے نہیں کھڑا، مجھ پر 10ہزار روپیہ جرمانہ کیا تھا، میں نے جدوجہد چیف جسٹس کیلئے کی افتخار چوہدری کیلئے نہیں،جنرل (ر) باجوہ کی کسی اسٹوری کا مجھے پتہ نہیں، آصف زرداری مجھ سے ناراض نہیں ہیں۔یک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تاریخی طور پر کھڑی ہے

اور میں پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں، ہمیں سپریم کورٹ کے اختیارات کی جدوجہد چلانی ہے، وکلا ء کو اٹھنا چاہیے جاگنا ہے،یہ ایشو سنجیدہ اور سنگین ہوگیا ہے، عدالت کے اندر اور باہر سے دراڑ ڈالی جا رہی ہے، وکلاء، جج اور سینئر وکلا کو سوچنا ہے کیا کریں؟۔انہوں نے کہا کہ تحریک کے پیچھے تحریک انصاف سمیت ہر جماعت کا ہاتھ ہے، میرا خیال ہے معاملات بگڑیں گے۔اعتزاز احسن سے سوال کیا گیا کہ آصف زرداری نے کہا کہ وکلا تحریک میں اعتزاز احسن کسی اور کو

رپورٹ کررہے تھے کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ زرداری صاحب نے کہا کیانی اٹھ کر ایم ایس کے دفتر گئے اور وہاں سے اعتزاز کو فون کیا، آصف زرداری نے کہا کیانی ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور انہیں کہا چوہدری افتخار کو بحال کردیں۔اس سوال پر کہ جنرل (ر) باجوہ نے ثاقب نثار کو کہہ کر بلاول کا نام نکلوایا، اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں، جنرل (ر) باجوہ کی کسی اسٹوری کا مجھے پتہ نہیں، آصف زرداری مجھ سے ناراض نہیں ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ میں کسی اور کو رپورٹنگ پر نہیں تھا جب آصف زرداری صدر تھے، تحریک کے دوران دس بارہ بار ملا انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close