الیکشن فنڈز نہ دینے پر وزیراعظم اور کابینہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات پر بات چیت کا وقت گزر گیا اب حکومت کو قومی اسمبلی الیکشن پر بات کرنی ہے تو کرلے۔

 

 

 

 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئینِ پاکستان کیخلاف مل کر نہیں بیٹھ سکتے، نوازشرف اور مریم نواز کا لندن پلان شہباز شریف کو نا اہل کروانا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات کے معاملے پر یکسو ہے، حکومت کی جانب سے مذاکرات پر کوئی سنجیدگی نہیں، مذاکرات صرف آئین اور سپریم کورٹ کی مقرر کردہ حدود میں ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا میں انتخابات نہیں ہوتے تویہ آئین کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں، مذاکرات آئین سے باہر نہیں ہوسکتے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسٹیٹ بینک کا ابھی تک فنڈز جاری نہ کرنا حکم عدولی ہے، سپریم کورٹ وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کرے، سپریم کورٹ ان کی عدالت کے ہاتھوں نا اہلی کا شوق پورا کرے۔لاہور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہر صورت 14 مئی کو انتخاب کرانا ہوں گے ورنہ سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close