عید الفطر کے موقع پر ملازمین کو بونس دینے کی منظوری دیدی گئی

کراچی(پی این آئی) سول ایوی اتھارٹی (سی اے اے) نے ملازمین کو عیدالفطر پر بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سی اے اے بورڈ نے ملازمین کو عید الفطر پر بونس دینے کی منظوری دے دی ہے۔

 

 

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ سی اے اے بورڈ اجلاس سیکرٹری ایوی ایشن کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن سمیت بورڈ ارکان نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ملازمین یونین نے انتظامیہ سے بونس دینے کی درخواست کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close