لاہور(پی این آئی)ڈیم فنڈ پر چیف جسٹس کااختیار ختم کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی،مقامی وکیل عدنان اقبال کی جانب سے درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ جتنی رقم ڈیم فنڈ میں جمع ہوئی اس سے زیادہ اس سرگرمی کی تشہیر پر لگی ،13 ارب کی تشہیری مہم سے 10 ارب روپے حاصل کئے گئے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈیم فنڈز کے اکاؤنٹ ٹائٹل سے چیف جسٹس کا نام ہٹایا جائے اورحتمی فیصلے تک رجسٹرار سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈز پر اختیار کو معطل کیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کیا جائے ،ثاقب نثار سے پوچھا جائے کس حیثیت میں عدلیہ کو غیرمتعلقہ کام میں ملوث کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں