سپریم کورٹ کو شہبازشریف کو بھی فارغ کر کے کس سینئر لیگی رہنما کی خواہش پوری کر دینی چاہیے؟فواد چودھری کا حیران دعویٰ

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو شہباز شریف کو بھی فارغ کر کے مریم نواز کی خواہش پوری کر دینی چاہیے ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہاکہ جعلی کیسز کی بھرمار میں ایک اور اضافہ علی زیدی پر ہونے والا کیس ہے، ایک آدمی تھانے میں آیا اس کے بارے میں معلوم ہوا موصوف پرانے اشتہاری ہیں ، اس نے کہا دس سال پہلے علی زیدی نے میرے سے

پندرہ کروڑ روپے لئے اور پراپرٹی کے کاغذات دئیے۔فوادچودھری نے مزید کہا کہ نہ علی زیدی اس شخص کو جانتا ہے نہ وہ شخص علی کو پہچانتا ہے، لیکن اس درخواست پر فوری پرچہ ہوا اور سابق وفاقی وزیر اور کراچی کے ممبر قومی اسمبلی کو دھکے دے کر پابند سلاسل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لئے فنڈز جاری نہ کیے تو اسٹیٹ بینک گورنر توہین عدالت میں فارغ ہوں گے لیکن سپریم کورٹ کو شہباز شریف کو بھی فارغ کر کے مریم نواز کی خواہش پوری کر دینی چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close